top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان کی تیسرے ٹیسٹ میچ دوسرے دن ہی مشکلات شکار


ساؤتھمپٹن (کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ساؤتھمپٹن میں جاری ہے ، دوسرے روز کے کھیل کے اختتام ہوا تو پاکستان کے لئے مشکلات بڑھ گئی ہیں جیتنے کے خواب بھول کر ڈرا کرنا بھی مشکل لگ رہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق انگیلنڈ نے دوسرے روز 583 اسکور بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی ان کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے انگلینڈ کی طرف سے کرالی نے 267 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر پاکستانی باؤلرز کی خوب پٹائی کی ان کی وکٹ پارٹ ٹائم بالر اس شفیق نے لی۔کرالی نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 34 چوکے بھی لگائے۔



انگلینڈ کی طرف دوسرے کامیاب بلے باز بٹلر تھے جنہوں نے کرالی کا ساتھ دیتے ہوئے انگلینڈ کے لئے بڑا اسکور بنانے میں مدد کی۔بٹلر نے 152 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اس کو فواد عالم نے آوٹ کیا ،بٹلر نے اپنی اننگز میں 2 چھکے اور 13 چوکے بھی شامل تھے۔

اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے لگیں اور انگلینڈ نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 583 رنز پر اپنی پہلی اننگ ڈکلیئر کر دی اور پاکستان پر پہاڑ جیسا اسکور ڈال دیا جس کا پریشر پاکستان برداشت نہیں کر سکا اور پہلی اننگز میں دوسرے دن کے اختتام تک 24 رنز بنائے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی طرف سے تینوں وکٹیں انڈرسن نے لیں۔

عابد علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے شان مسعود 4 اور بابر اعظم 11 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئے۔ اب پاکستان کے لئے میچ ڈرا کرنا بہت ضروری ہے کیوں کہ جیتنے کی امید بہت کم ہے لیکن کرکٹ ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

53 views0 comments
bottom of page