• 24newspk

پاکستان کی جیت پر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کا طنزیہ ٹویٹ ، صارفین نے موقع پر ہی کلاس لے لی


لاہور (ویب ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوز ی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے ۔پاکستان ٹیم کے تیسری دفعہ فائنل میں پہنچنے پر پاکستانی اور شائقین کرکٹ بہت خوشیاں منا رہے ہیں سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان کی سیمی فائنل میں جیت پر طنزیہ ٹویٹ کیا جس پر صارفین نے موقع پر ہی ان کی کلاس لے لی۔

سابق بھارتی فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پڑوسیو ، جیت آتی جاتی رہتی ہے لیکن عزت آپ کے بس کی بات نہیں ۔ ماہم نامی صارف نے کپتان بابر اعظم کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں رو رہا ہے


عثٖمان اصغر نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عرفان پٹھان خود ہی میزبان ہیں اور ایک بھارتی بچے سے دنیا کے بہترین بلے باز کا پوچھ رہے ہیں جس میں بچہ بتاتا ہے کہ سب سے بہترین بلے باز بابر اعظم ہیں ۔

قدر کا نظام نامی صارف نے ایک خاتون کی روتے کی ایموجی شیئر کی

خربوز نامی صارف نے وقار یونس اور شعیب ملک کے ناچتے کی ویڈیو شیئر کی


49 views0 comments