24newspk
پاکستان کی شکست کا ذمہ دار حسن کو ٹھہرانا غلط نہیں، وریندر سہواگ

ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حسن علی کے کیچ چھوڑنے پر سوشل میڈیا پر بڑی تنقید ہوئی او میچ ہارنے کا زمہ دار اس کو ٹھہرایا گیا او ر پاکستان ورلڈ ٹی 20 ایونٹ سے باہر ہو گیا تھا۔سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں پاکستانی شکست کا ذمہ دار حسن علی کو ٹھہرانا غلط نہیں ہے۔
بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ عام طور پر شکست کی صورت میں کسی کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس ناکامی پر پوری پاکستانی قوم حسن علی کو ذمہ دار ٹھہراسکتی ہے، ان کے کیچ ڈراپ کرنے سے میتھیو ویڈ نے 3 چھکے لگا کر میچ ختم کردیا۔میں سمجھتا ہوں کہ ان کا غصہ جائز ہوگا مگر جس انداز میں پاکستان ٹیم کو پورے ٹورنامنٹ میں سپورٹ کیا گیا ویسے ہی شکست کے بعد بھی کرنا چاہیے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں چھ میچ کھیلے جس میں سے پانچ میں کامیابی حاصل کی ،پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو پہلی دفعہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں شکست دی تھی اس کے علاوہ نیوزی لینڈ ،افغانستان،نیمبیا اور اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا تھا ،سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔