• 24newspk

پاکستان کی شکست کے بعد شعیب اختر کی اداسی پر بھارتی کرکٹر محمد شامی کا طنز


24 نیوز پی کے:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دوسری دفعہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستان نے 138 رنز کا دفاع کرنے کی بہت کوشش کی اور میچ انگلینڈ کو آسانی سے جیتنے نہیں دیا اور انیسویں اوور میں انگلینڈ نے میچ جیتا۔شاہین شاہ آفریدی کے انجرڈ ہونے کے بعد امیدیں ختم ہو گئی تھیں ،لیکن پاکستان آخری چار میچوں میں بہترین کھیلا ۔پاکستان کی شکست پر پاکستانی عوام افسردہ نہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں ٹیم مقابلہ کرکے ہاری ہے۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے اداس ہونے والی ٹوئیٹ کے جواب میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد شامی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی شکست پر طنز کر دیا۔


پاکستان کی انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دل ٹوٹنے کا ایموجی شیئر کیا۔جواب میں بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'معاف کیجیے گا بھائی ، اس کو کرما کہتے ہیں ،۔واضح رہے کہ ہندو ازم اور بدھ ازم میں کرما ایک تصور ہے جس کے مطابق کسی کو بھی اس کے اعمال کا صلہ ملے گا،مطلب کوئی جیسا کرے گا ویسا بھرے گا ۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ پچھلے سال یو اے ای میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تو محمد شامی پر بڑی تنقید کی جا ر ہی تھی تو اس وقت محمد رضوان نے محمد شامی کے حق میں ٹوئیٹ کیا تھا۔


24 Newspk: In the T20 World Cup final, England won the title for the second time by defeating Pakistan by five wickets. Pakistan tried hard to defend 138 runs and did not let England win the match easily. England won the match in the 19th over. Hopes were lost after Shaheen Shah Afridi was injured, but Pakistan played the best in the last four matches. Pakistani people are not depressed because they know that the team lost by fighting. In response to former national team fast bowler Shoaib Akhtar's sad tweet, Indian cricket team fast bowler Mohammad Shami mocked Pakistan's defeat in the T20 Cricket World Cup final.


After Pakistan's defeat by England in the T20 World Cup final, Shoaib Akhtar shared a heartbroken emoji in his Twitter message. It should be clear that in Hinduism and Buddhism Karma is a concept according to which one will get the reward of his actions, meaning one will get what he does.


Let us tell you that in the T20 World Cup played in UAE last year, India was defeated by 10 wickets by Pakistan, then Mohammad Shami was heavily criticized, then Mohammad Rizwan called Mohammad Shami. What was the tweet in favor of?


122 views0 comments