• 24newspk

پاکستان کی ٹیم کو عمر اکمل کی ضرورت ہے، اگر اعظم خان کی فٹنس 2 سال میں بہتر ہو سکتی ہے تو۔۔۔کامران


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے اپنے بھائی عمر اکمل کی قومی ٹیم میں شمولیت پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے لڑکے بلائے تھے فٹنس بہتر کرنے کے لئے لڑکے بلائے تھے اعظم خان کی فٹنس اگر 2 سال میں بہتر ہو سکتی ہے تو اس پر کام کریں۔عمر پر تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا، اس کو آپ بلاتے جو 70 لڑکے بلائے ان کے ساتھ ٹائم گزارتا کوچز اور ٹرینر کے ساتھ کام کرتا۔



مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کو بھی عمر کی ضرورت ہے اگر سلیکٹرز کوچز اور کپتان کو لگتا ہے تو اسے موقع دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ بات کرتا ہوں لوگ سمجھتے ہیں میرا بھائی ہے، لیکن میں پاکستان کی کرکٹ کو سمجھ کر یہ بات کر رہا ہوں۔انہوں نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ایک ایک اننگز پر لوگ ٹیم میں آجاتے ہیں اور عمر ، شرجیل ، اسد شفیق اور احمد شہزاد جیسے لڑکوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ پرفامنس نہیں ہے۔


عمر اکمل نے پاکستان کے لئے 16 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 1003 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ون ڈے انٹرنیشنل میں عمر اکمل نے 121 میچ کھیلے اور 3194 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں جبک ٹی 20 میں 84 میچ کھیلے اور 1690 رنز بنائے جس میں 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔



Web Desk (24NewsPK) According to details, Pakistan wicketkeeper-batsman Kamran Akmal has talked about his brother Umar Akmal's inclusion in the national team.

He said that you had invited boys to improve your fitness. If Azam Khan's fitness can be improved in 2 years, then work on it. He would spend time with the 70 boys he called and work with coaches and trainers.


I think Pakistan also needs age. If the selectors, coaches and captains think so, then give him a chance. I am talking. He criticized the PCB and said that people come to the team one by one innings and it is said about boys like Omar, Sharjeel, Asad Shafiq and Ahmed Shehzad that there is no performance.



Umar Akmal played 16 Test matches for Pakistan and scored 1003 runs including one century and six half centuries. In ODIs, Umar Akmal played 121 matches and scored 3194 runs which included two centuries and 20 half centuries. He played 84 matches in T20 and scored 1690 runs which included 8 half centuries.

40 views1 comment