24newspk
پاکستان کی کیویز کے خلاف جیت: ون ڈے میں ایک منفرد اعزاز حاصل کرلیا،دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی

راولپنڈی(24 نیوز پی کے)پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دے کر ایک نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔پاکستان مینزکرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 500 فتوحات مکمل کرلیں۔ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم 500 ون ڈے میچز جیتنے والی تیسری ٹیم ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے فبروری 1973 کو پہلا ون ڈے میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا اور اب تک 949 ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں اور 500 فتوحات حاصل کرلی ہیں ،یہ کارنامہ سرانجام دینے والی دنیا کی تیسری ٹیم ہے۔سب سے زیادہ فتوحات آسٹریلیا کے ہیں،آسٹریلیا نے 978 میچ کھیل کر 594 میچ جیتے ۔دوسرے نمبر پر بھارت ہے انہوں نے1029 میچز میں 539 ون ڈے میچ جیتے ہیں ۔
پاکستان نے اب تک سری لنکا کیخلاف 92، بھارت کیخلاف 73، ویسٹ انڈیز کیخلاف 63 ون ڈے جیتے ہیں۔نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے 57 اور زمبابوے کیخلاف 54 میچز میں کامیابی حاصل کی۔۔پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 34، بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف 32، 32 میچز جیتے ہیں۔