top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان کےنسیم شاہ نے پاکستان کو ہارا ہوا میچ جتوا دیا! کیریئر کی بہترین بولنگ کروائی


24 نیوز پی کے: پاکستان نے نیدرلینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 9 رنز سے شکست دے سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی بیٹنگ لائن بلکل فلاپ ہو گئی۔کپتان بابر اعظم کے علاوہ کوئی بلے باز 30 رنز کا ہندسہ عبور نہیں کر سکا۔کپتان بابر اعظم بدقسمتی سے سنچری بنانے میں ناکام رہ وہ 91رنز بناسکے۔پاکستان 206 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔


نیدر لینڈ کو آسان حدف ملا تھا لیکن ۔اس کے بعد ہوم ٹیم کے وکرم جیت سنگھ اور ٹام کوپر کے درمیان 71 رنز کی پارٹنر شپ نے قومی ٹیم کے لیے شکست کے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ تاہم 108 رنز پر وکرم اور 116 پر اسکاٹ ایڈورڈز کے آؤٹ ہونے کے بعد جہاں قومی ٹیم کو کچھ ریلیف ملا تھا وہیں ٹام کوپر نے تیجا نیدامانورو کے ساتھ 56 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر میچ کو ایک مرتبہ پھر سنسنی خیز بنادیا۔ ایسے میں نسیم شاہ اور محمد وسیم کے اسپیلز نے نہ صرف حریف کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا بلکہ ٹیم کو 9 رنز کی اہم فتح دلوا کر کلین سوئپ بھی مکمل کروادیا۔


قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے 33 رنز دے کر 5 جبکہ محمد وسیم نے 36 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نیدرلینڈز کی ٹیم آخری اوور میں 197 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، جس کے ٹام کوپر 62 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ وکم جیت سنگھ نے 50 اور تیجا نیدامانورو نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد رضوان، حارث رؤف، امام الحق اور نائب کپتان شاداب خان کو آرام کرایا گیا ہے۔پاکستان کی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، آغا سلمان، خوشدل شاہ، محمد حارث، زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد نواز، وسیم جونیئر اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہیں۔


101 views0 comments
bottom of page