• 24newspk

پاکستان کے اس کھلاڑی کی ہم بہت عزت کرتے ہیں، ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، انگلینڈ کے کپتان معین علی


24نیوز پی کے:کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ بولرز ان فٹ ہیں، فٹنس پر کام ہو رہا ہے۔ پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق سے متعلق بات کرتے ہوئےمعین علی کا کہنا تھا کہ ثقلین کی ہم بہت عزت کرتے ہیں، جب انگلینڈ کے کوچ تھے تو ان سے بہت سیکھا۔انگلینڈ ٹیم کے قائم مقام کپتان کا کہنا تھا جونی بیئرسٹو، جوفرا آرچر، بین اسٹوک انجری کی وجہ سے سیریز کا حصہ نہیں لیکن اس سے یہ تاثر دینا غلط ہے کہ پاکستان کے دورے پر انگلینڈ کی بی ٹیم آئی ہے۔


انگلش کپتان معین علی نے بتایا کہ ریس ٹاپلے، کرس ووکس کو انجری ہے، مستقل کپتان جوز بٹلر کی انجری میں بہتری آرہی ہے، ہم بٹلر کو ورلڈکپ کےلیے مکمل فٹ چاہتے ہیں، ممکن ہے آخری دو میچز میں بٹلر ٹیم میں آجائیں۔انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ امید ہے جوز بٹلر آخری 2 میچز میں ایکشن میں ہوں گے، ہم اپنے فاسٹ بولرز کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب فاسٹ بولر تیار ہوں گے تب انہیں میچ کھلائیں گے۔


انگلش کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ اب تک پچ کا معائنہ نہیں کیا لیکن کراچی کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔ٹیم میں اہم کھلاڑیوں کی عدم شمولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر کھلاڑی انجری کے باعث سیریز کا حصہ نہیں، صرف بین اسٹوکس آرام کے باعث سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں ہے۔انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس موقع ہے اپنی صلاحیت دنیا کو دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا یہاں اسپنرز سے اتنا فرق پڑے گا۔



24Newspk: While holding a press conference at the National Stadium in Karachi, England cricket team captain Moeen Ali said that some of our bowlers are unfit, fitness is being worked on.

Talking about the Pakistan team head coach Saqlain Mushtaq, Moin Ali said that we respect Saqlain a lot, we learned a lot from him when he was the coach of England. The acting captain of England team said Jonny Bairstow, Jofra Archer Ben Stokes is not part of the series due to injury, but it is wrong to give the impression that England's B team has come to visit Pakistan.



English captain Moeen Ali said that Race Topley, Chris Woakes has an injury, permanent captain Jos Buttler's injury is improving, we want Buttler to be fully fit for the World Cup, it is possible that Buttler will join the team in the last two matches. "Hopefully Jos Buttler will be in action in the last 2 matches, we want to use our fast bowlers carefully," he said.


English captain Moeen Ali said that he has not inspected the pitch yet, but he has an idea of ​​the conditions in Karachi. Regarding the non-inclusion of important players in the team, he said that most of the players are not part of the series due to injuries, only Ben Stokes is not included in the squad for the series due to rest. The English captain said that the young players have an opportunity to show their potential to the world.

141 views0 comments