24newspk
پاکستان کے خلاف سیریز جیت کر بھی کپتان معین علی غیر مطمئن! ہم 6-1 سے سیریز جیت سکتے تھے

24 نیوز پی کے: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ سیریز ہمارے لیے بہت اچھی رہی، جس طرح کھلاڑیوں نے کھیلا بہت اچھا تھا۔ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد ٹیم کے کپتان معین علی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم مایوس ہوئے کہ ہم نے یہ سیریز 6-1 سے نہیں جیتی۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل 2 میچ ہارنے کے بعد سیریز میں کم بیک کیلئے محنت کی ضروت تھی، خوشی ہے کہ بیٹرز اور بولرز نے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے سیریز جیتی۔ معین علی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں سینئرز کی واپسی سے کمبی نیشن مزید بہتر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طویل عرصہ بعد اہم ٹور تھا، ورلڈ کپ سے قبل 7 میچز کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا ہے۔
24 News PK: England cricket team captain Moeen Ali says that the series has been very good for us, the way the players have played very well. After winning the T20 series against Pakistan, team captain Moeen Ali said in a press conference that we were disappointed that we did not win the series 6-1.
He said that after losing 2 matches in a row, hard work was needed to come back in the series, I am happy that the batsmen and bowlers accepted the challenge and won the series. Moeen Ali said that the return of seniors in the World Cup will improve the combination. He added that it was an important tour after a long time, playing 7 matches before the World Cup has helped a lot