24newspk
پاکستان کے نیوزی لینڈ سے میچ جیتنے پر پورے سٹیڈیم میں سیکیورٹی سیکیورٹی کے نعرے لگ گئے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)آئی سی سی میگا ایونٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کےخلاف عمدہ باؤلنگ اور بیٹنگ کی ۔شارجہ کا گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا اور لوگ باہر روڈوں پر کھڑے تھے۔پورے گراؤنڈ میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے گونج رہے تھے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئ جس میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ فیلڈنگ کرتے دکھائ دے رہے ہیں جبکہ تماشائیوں نے نیوزی لینڈ ٹیم کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔
تماشائیوں نے جہاں پاکستان کی جیت کے لیے نورے بازی کی وہاں نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کے سامنے سکیورٹی سیکیورٹی کے نعرے بھی لگاۓ۔اس سے قبل پاکستانی سابق کرکٹر شعیب اختر بھی اس معاملے میں کسی سے کم نہیں رہے۔ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ ٹیم پر تنقید کی بھرمار کردی ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کیا جس انہوں عوام کو نیوزی لینڈ کے خلاف جیت پر مبارکباد دی اور انہوں نے یہ جیت سیکیورٹی فورسز کے نام کی۔