• 24newspk

پاکستان کے ٹاپ پر پہنچنے کا راستہ بے حد دشوار

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی ہے اور میزبان ٹیم کے ساتھ دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی،پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کو ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹاپ پر پہنچنے کے لئے رواں دورانیے میں سات میچ کھیلنے ہیں اور ساتوں میچ جیتنے ہونگے۔


ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد تنزلی ہوئی ہے اب بھارت سلو اوور ریٹ پر پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد پانچویں نمبر پر چلی گئی، اس کے ساتھ ہی چیمپئن شپ ٹیبل کے ٹاپ پر پہنچنے کا روڈ میپ بھی واضح ہوگیا۔پاکستان کو رواں سیزن میں تین ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہیں جس میں جولائی میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچ اور نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچ شیڈول ہیں۔


پاکستان اگر تینوں ٹیسٹ سیریز جو سات ٹیسٹ میچ بنتے ہیں ان میں کامیابی حاصل کرے توپرسنٹیج 68 فیصد سے زائد ہونے سے وہ ٹاپ پوزیشن سنبھال لے گی لیکن اگر ایک میچ میں شکست یا مقابلہ ڈرا ہوا تو پھر پرسنٹیج 68 فیصد سے کم ہوسکتی ہے۔بھارت اگر آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے چار میچز جیت گیا اور بنگلادیش سے 2 ٹیسٹ میچ بھی جیت جائے اور سلو اوور ریٹ سے بچ جائے تو بھارت کی 68.05 پرسنٹیج ہو جائے گی اور ٹاپ پر ہو جائے گی۔پاکستان ،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے پاس بھی موقع موجود ہے کہ وہ ٹاپ 2 پوزیشنز پر آئیں۔



Web Desk (24Newspk) Pakistan cricket team has reached Sri Lanka and will play two Test matches with the host team, the first Test match will be played on July 16. The second Test match will be played on July 24. To reach the top of the championship, you have to play seven matches in the current period and win seven matches.


India has dropped in the Test rankings after losing to England. Now India has moved up to the fifth position after deducting points on slow over rate. At the same time, the roadmap to reach the top of the championship table has become clear. Has three Test series to play this season, including two Tests against Sri Lanka in July, followed by three Tests against England and two Tests against New Zealand.


If Pakistan wins all the seven Test matches in the three-Test series, it will take the top position if the percentage is more than 68%, but if one match is lost or the match is drawn, then the percentage can be less than 68%. If Australia wins four home series matches and Bangladesh wins two Test matches and avoids the slow over rate, then India will have 68.05 percent and will be at the top. Pakistan, South Africa and Australia also have There is a chance that they will come in the top 2 positions.


3,395 views0 comments