• 24newspk

پاک آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا لیکن بابر اعظم نے 27 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا


کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلا گیا،آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں مہمان ٹیم نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 556 رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کر دی،آسٹریلیا کی طرف سے عثمان خواجہ 160 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ ایلکس کیری 93 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی،حسن علی، نعمان علی اور کپتان بابر اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


پاکستان نے پہلی اننگز میں 148 رنز بنائے ،پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں اور مچل سویپن نے دو جبکہ نیتھن لیون اور کیمرون گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز 97 رنز پر ڈ کلیئر کر دی اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 506 رنز کا پہاڑ جیسا حدف دے دیا۔



پاکستان نے 506 رنز کے حدف کے تعاقب میں 443 رنز بنائے اور میچ ڈرا ہو گیا۔پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے196 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کے علاوہ محمدر ضوان نے 104 رنز اور عبداللہ شفیق نے 96 رنز کی اننگز کھیلی۔بابر اعظم ڈبل سنچری بنانے میں تو ناکام ہوگئے لیکن انہوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔بابر اعظم پاکستان کے پہلے کپتان ہیں جنہوں نے تینوں فارمیٹس میں سنچریاں اسکور کیں ان کے علاوہ وہ دنیا کے پہلے کپتان ہیں جنہوں نے چوتھی اننگز میں بطور کپتان سب زیادہ رنز بنائے انہوں نے 196 رنز بنائے اس سے پہلے 1995 میں انگلینڈ کے اوپنر بلے باز مائیکل ایتھرٹن نے جنوبی افریقہ کے خلاف 185 رنز کی اننگز کھیلی ۔




68 views0 comments