24newspk
پاک آسٹریلیا سیریز: ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان ہوگیا،اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

کراچی (24 نیوز پی کے)پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کے لئے قومی ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں اعلان ہو گیا ہے۔ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے ۔ون ڈے سیریز کے لئے باقی کھلاڑیوں میں شاداب خان نائب کپتان،عبداللہ شفیق ،آصف آفریدی ،فخر زمان ،حیدر علی ،حارث رؤف ،حسن علی، افتخار احمد ،امام الحق ،خوشدل شاہ ،محمد حارث،محمد نواز ،محمد رضوان وکٹ کیپر محمد وسیم جونیئر ،سعود شکیل ،شاہین شاہ آفریدی اور شاہنواز دھانی کو ون ڈے سیریز کے لئے منتخب کیا ہے۔
واحد ٹی 20 میچ کے لئے قومی ٹیم میں عثمان قادر،آصف علی کو شامل کیا گیا ہے۔آصف علی نے پی ایس ایل سیون میں 5 میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں اور محمد حارث نے پشاور زلمی کی طرف سے 5 میچز میں 166 رنز بنائے تھے۔محمد حارث نے پاکستان کپ میں سات میچز کھیلے اور 219 رنز بنائے دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سیزن میں عمدہ کارکردگی پر ٹیم کو شامل کیا گیا۔