24newspk
پاک آسٹریلیا سیریز کے لئے کتنے فیصد تماشائی گراؤنڈ میں میچ دیکھ سکیں گے؟این سی او سی کا فیصلہ

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دروہ کرنے آئی ہوئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ ،تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے 100 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
این سی او سی کے مطابق میچ دیکھنے آنے والے افراد شناختی کارڈ اور مکمل ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہے۔12 سے زائد عمر کے بچے جن کی مکمل ویکسی نیشن ہوئی ہوگی ان کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ 12 سال سے کم عمر بچے بغیر ویکسی نیشن کے گراؤنڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکتے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔