24newspk
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹس آج سے دستیاب! قیمت اتنی کم کے آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹک ٹاک اسپانسرڈ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹک ٹاک پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا آفیشل اسپانسر ہوگا۔پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا آغاز 4 مارچ سے راولپنڈی میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز سے پہلے ٹک ٹاک پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنائے گا اور اس اکاؤنٹ پر خصوصی ویڈیوز اپلوڈ کی جائیں گی۔
24 سال بعد ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی عوام بے چینی سے انتظار کر رہی ہے اور اپنے کھلاڑیوں کے اپنے سامنے کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں ۔سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گئی ہے۔ٹکٹیں بک می کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہونگی اس کے علاوہ ایم اینڈ پی کوریئر کے آؤٹ لیٹس پر بھی دستیاب ہونگی۔میچ دیکھنے کے لئے ٹکٹ کے ساتھ شناختی کارڈ اور مکمل ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ لائیں۔
ٹکٹوں کی قیمت اور کیٹیگری کچھ اس طرح سے ہے۔ • جنرل: 100 روپے
• فرسٹ کلاس: 200 روپے
• پریمیم: 350 روپے
• وی آئی پی: 500 روپے
پہلے مرحلے میں 50 فیصد ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی، جس کے بعد این سی او سی سے تماشائیوں کی تعداد میں وضاحت کے بعد باقی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔