• 24newspk

پاک بحریہ نے فخر زمان کو اہم اعزاز سے نوازدیا


کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان کو پاکستان بحریہ کی طرف اہم اعزاز سے نوازا گیا ،فخر زمان کو پاک بحریہ کی طرف سے لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کر دیا گیا۔


ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز فخرزمان کو اعزی رینک دیا گیا۔تقریب میں عسکری وسول حکام ،قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے اہل خانہ کے علاوہ پی سی بی کے عہدیدار بھی شریک تھے۔چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے نیول ہیڈ کوارٹر میں فخر زمان کو اعزازی رینک دیا یہ رینک ان کو کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر پاک بحریہ سے ان کی وابستگی پر دیا گیا۔فخر زمان نے 2007 میں بطور سیلر پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں جوائن کیا تھا۔فخر زمان نے کرکٹ کے میدان میں پاک بحریہ کے لئے کئی اعزازات حاصل کیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے پاکستان کے لئے ون کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کی اور 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف سنچری اسکور کی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فخر زمان نے پاک بحریہ کی طرف سے 2012 میں آسٹریلیا میں ہونے والے انٹرنیشنل ڈیفنس کرکٹ چیلنج کپ میں پاک بحریہ کی نمائندگی کرتے ہوئے فخر زمان نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ فخر زمان کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے سندِ تحسین سے بھی نوازا جا چکا ہے۔


ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر البحر نے فخر زمان اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ملک میں مختلف کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور آئندہ بھی کھلاڑیوں کی معاونت کرتی رہے گی۔


35 views0 comments