24newspk
پاک بھارت میچ: شاہین کے ایک اوور تھرو پر جشن منانے والے اکشے کمار کو پاکستانیوں نے رلا دیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان نے بھارت کو عالمی کپ میں پہلی بار شکست دے کر بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار اکشے کمار کو خوب ٹرول کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بری طرح شکست دی۔کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ناقابل شکست اننگ کھیلی اور بھارتی بولرز کی جم کر دھلائی کی۔قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی جنہوں نے بھارتی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو توڑ دیا اور پہلے اوور میں ہی بھارت کو بڑا دھجکا دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کی تین اہم وکٹیں حاصل کیں جن میں روہت شرما ، کے ایل راہول اور کپتان ویرات کوہلی کی وکٹ شامل تھی۔
19 ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی اوور تھرو پر جب چوکا ہو گیا اس پر اکشے کمار نے جشن منایا۔مگر اب جب پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو پاکستانی شائقین نے اکشے کمار کو خوب ٹرول کیا۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی شائقین نے بھارتی اداکار اکشے کمار کو خوب ٹول کیا۔