• 24newspk

“پاک بھارت میچ کے بعد ورلڈ کپ کو روک دینا چاہیے” اسٹریلیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے مچل مارش کا بیان


24نیوز پی کے: آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ کو روک دینا چاہیے۔ سری لنکا سے ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفریس میں مچل مارش نے پاک بھارت میچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا مقابلہ اس سے زیادہ بہتر نہیں ہو سکتا جو میلبرن میں دنیا نے دیکھا۔

انہوں نے پاک بھارت میچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہمیشہ دیکھنے کے لیے ناقابل یقین ہوتا ہے، اس کا حصہ بننا میرے لیے باعث مسرت ہو گا۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ پاک بھارت میچ کے اس ہجوم میں رہنا اور اس کا حصہ بننا کیسا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔



29 views0 comments