top of page
  • Writer's picture24newspk

پاک بھارت کرکٹ ، اب تک کتنے میچ کھیلے گئے ہیں؟کس ٹیم نے کتنے میچ جیتے؟کس نے ریکارڈ بنائے ؟جانئیے

Updated: Sep 17, 2020



کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان اور بھارت دنیائے کرکٹ میں سب سے بڑی حریف مانے جاتے ہیں. دونوں ممالک کے درمیان جب بھی کرکٹ میچ ہوتا ہے دونوں ملکوں کے عوام اپنے کام چھوڑ کر ٹی وی کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں. سفر کے دوران ریڈیو پر میچ کی کمنٹری سنتے ہیں ۔دونوں ممالک کے عوام جذباتی بھی بہت ہیں اپنی ٹیم کی ہار برداشت نہیں کر سکتے اپنے ٹی وی توڑ دیتے ہیں. کئی کمزور دل کے لوگ اپنی جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں ایسی خبریں سننے کو بھی ملتی ہیں. لیکن کرکٹ ہی واحد کھیل ہے جو دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتا ہے۔پاکستان نے بھارت اور بھارت نے پاکستان کے متعدد بار دورے کیے گراؤنڈ کے اندر ایک دوسرے کے دشمن ہوتے ہیں کیوں کہ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو کشش ہوتی ہے کہ ہم میچ جیت جائیں. لیکن گراؤنڈ کے باہر سب کھلاڑی آپس میں اچھے دوست ہوتے ہیں اکٹھے کھاتے پیتے ہیں ۔پاک بھارت سیریز کافی عرصہ سے نہیں ہو رہی اس کی وجہ دونون ممالک کے سیاسی تعلقات ہیں، جن کی وجہ سے باہمی کرکٹ سیریز نہیں ہو رہی. اب صرف آئی سی سی کے بڑے ایونٹس میں ہی مدمقابل ہوتے ہیں ۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 59 ٹیسٹ میچ 132 ون ڈے میچ اور 8 ٹی 20 میچ کھیلے گئے ہیں ۔پہلے بات کرتے ہیں ٹیسٹ میچوں کی تو سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ پاکستان نے جیتے ہیں پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچ جیتے ہیں بھارت نے 9 میچ جیتے جبکہ 38 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی کرکٹ سیریز 1952 میں کھیلی گئی. سیریز پانچ ٹیسٹ میچ پر مشنمل تھی، پہلا ٹیسٹ میچ 1952 میں پاکستان کا دورہ بھارت کے دوران دہلی میں کھیلا گیا وہ ٹیسٹ میچ بھارت نے ایک اننگز اور 70 رنز سے جیت لیا تھا۔ پاکستان ٹیم کی قیادت عبدالحفیظ کاردار کر رہے تھے ۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ لکھنئو میں کھیلا گیا جو پاکستان نے جیت لیا.پاکستان نے بھارت کو 43 رنز سے شکست دے دی تھی ۔تیسرا ٹیسٹ میچ بھارت نے جیتا اور دو میچ بغیر کسی نتیجے ختم ہو گئے تھے. اس طرح بھارت نے پہلی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی تھی۔دونوں ممالک کے درمیان 15 ٹیسٹ سیریز کھیلی گئیں جن میں 7 پاکستان میں کھیلی گئیں اور 8 بھارت میں کھیلی گئیں۔دونوں ممالک نے چار چار ٹیسٹ سیریز جیتیں۔

ون ڈے میچز کی بات کریں تو اب تک دونوں ممالک کے درمیان اب تک 132 ون ڈے میچ کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے 73 اور بھارت نے 55 میچ جیتے۔دونوں ممالک کے درمیان پہلا میچ یکم اکتوبر 1978 کو کوئٹہ میں کھیلا گیا جو بھارت نے 4 وکٹو ں سے جیت لیا تھا. اس کے بعد سیالکوٹ اور ساہیوال کے میچ پاکستا نے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی تھی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 17 ون ڈے سیریز کھیلی گئیں جن میں سے پاکستان میں 7 سیریز کھیلی گئیں اور بھارت میں چھ ون ڈے سیریز کھیلی گئیں ان کے علاوہ دو کینیڈا اور ایک یواے ای میں سیریز کھیلی گئی۔ 17 سیریز میں سے 11 میں پاکستان کو کامیابی ملی جبکہ پانچ میں بھارت کو کامیابی ملی اور ایک سیریز ڈرا ہو گئی۔


ٹی ٹونٹی میچز کی بات کریں تو اب تک دونوں ممالک کے درمیان 8 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گئے جن میں سے 6میچ بھارت نے جیتے اور ایک پاکستان نے اور ایک ڈرا ہو گیا تھا ۔دونوں ممالک آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2007 کا فائنل کھیل چکے ہیں وہ میچ دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے جیت لیا۔ یہ آئی سی سی کا پہلا ایونٹ تھا۔

اب بات کرتے کچھ ریکارڈز کی تو آپ کو بتاتے چلیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کافی ریکارڈ بنے۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاک بھارت سیریز سب سے زیادہ ٹیم اسکور 699/5 ہے جو پاکستان نے بنایا تھا یہ ٹیسٹ میچ لاہور میں 90-1989کو کھیلا گیا۔اس کے بعد سب سے کم اسکور 106 بھارت کا ہے جو 53-1952 پاکستان کے خلاف کیا تھا۔ باؤلنگ ریکارڈ کی بات کریں تو انیل کمبلے نے ایک اننگز میں سب زیادہ وکٹیں حاصل کیں انہوں نے 10 وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کیا انہوں نے 1999 کو پاکستان کا دورہ بھارت میں میں لی تھی۔پاک بھارت ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز جاوید میانداد کے ہیں انہوں نے 2228 رنز اسکور کیے۔سب سے زیادہ ٹیسٹ میں وکٹیں کپیل دیو کی ہیں انہوں 99 وکٹیں حاصل کیں۔ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 309 وریندر سہواگ کا ہے انہوں نے پاکستان کے خلاف ملتان میں 2004 میں ٹرپل سنچری اسکور کی تھی۔

ون ڈے کے ریکارڈ کی بات کریں تو پاک بھارت ون ڈے سیریز میں ٹیم کا سب اسکور بھارت کا ہے 9/356 جو 2004 میں کیا تھا،اور ٹیم کا کم سے کم اسکور بھی بھارت کا ہے جو 79 ہے یہ 1978 میں سیالکوٹ میں بنایا تھا۔بڑے مارجن سے میچ جیتنے کا ریکارڈ پاکستان کے پاس ہے پاکستان نے بھارت کو 2017 میں چمپئنز ٹرافی میں 180 رنز سے شکست دے دی۔ون ڈے میں پاک بھارت سیریز میں سب زیادہ رنز سچن ٹنڈولکر نے بنائے انہوں نے 2526 رنز بنائے۔ون ڈے میں ایک میچ میں انفرادی اسکور سعید انور کا ہے،انہوں نے 194 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی نے 2004 میں پاک بھارت کی تیز ترین سنچری بنائی جو اس وقت دنیا کی دوسری تیز ترین سنچری تھی پہلی سنچری بھی شاہد آفریدی کی تھی جو انہوں 1996 میں سری لنکا کے خلاف بنائی تھی ۔سب سے زیادہ وکٹیں وسیم اکرم نے 60 وکٹیں حاصل کیں۔


پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میں اب تک 7 میچ کھیلے گئے جو بھارت نے جیتے،ورلڈ ٹی 20 میں 5 میچ کھیلے گئے جن میں سے بھارت نے چار میچ جیتے اور ایک میچ ڈرا ہو گیا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ میں ٹوٹل 13 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے سات بھارت اور 5 پاکستان نے جیتے اور ایک میچ ڈرا ہو گیا تھا۔چمپئنز ٹرافی میں اب تک 5 میچ کھیلے گئے جن میں سے تین پاکستان اور دو بھارت نے جیتے 2017 میں چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔




130 views0 comments
bottom of page