top of page
  • Writer's picture24newspk

پاک، نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول پھر تبدیل؟


لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول ایک مرتبہ پھر تبدیل ہونے کی توقع ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کا آغاز 14اپریل کو ٹی 20 سیریز سے ہوگا۔نیوزی لینڈ اور پاکستان کے در میان پانچ ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔پاک کیوی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ کراچی میں اب 4 کی بجائے 3 ون ڈے کروانے کا امکان ہے۔ مہمان ٹیم 3 ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلنے کے بعد اگلے میچز کیلئے راولپنڈی چلی جائے گی۔

راولپنڈی میں 2 ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے میچ ہو گا جبکہ راولپنڈی میں مزید ایک ون ڈے کھلائے جانے کا امکان ہے۔ آخری 3 ون ڈے کراچی میں کروائے جانے کا امکان ہے۔

40 views0 comments
bottom of page