• 24newspk

“پرسنل اٹیک نہیں کرنے چاہیے” بابر اعظم نے عاقب جاوید کے طنز کا جواب دے دیا، ویڈیو وائرل


24نیوز پی کے:پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کل کے میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے عاقب جاوید کے طنز کا جواب دیا۔

سابق کرکٹر عاقب جاوید جو کہ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ ہیں انہوں نے کہا تھا کہ جب لاہور قلندرز کا کراچی کنگز سے میچ ہوتا ہے تو ہم بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کی کوشش نہیں کرتے کیونکہ ان کے کریز پر ہونے سے ہمیں فائدہ ہوتا ہے۔

اس کے جواب میں بابر اعظم نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے ہم ان باتوں کو باہر ہی رکھتے ہیں۔آپ سب ہی اس سٹیج سے گزرے ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ کتنا پریشر ہوتا ہے اور ذمہ داری ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ بات کریں لیکن پرسنل اٹیک نہیں ہونے چاہیے میں پوری ٹیم کی بات کر رہا ہوں آپ نارمل بات کریں پرسنل اٹیک نہ کریں۔



24Newspk:Pakistan captain Babar Azam responded to Aqib Javed's taunt while speaking at the press conference ahead of tomorrow's match.

Former cricketer Aqib Javed, who is the head coach of Lahore Qalandars, said that when Lahore Qalandars have a match against Karachi Kings, we do not try to get Babar Azam out because his presence at the crease is beneficial to us.


In response to this, Babar Azam said in the press conference today that everyone has their own opinion, we keep these things out. You all have gone through this stage and you know how much pressure and responsibility there is. He further said that you should talk but there should not be personal attacks, I am talking about the whole team, you should talk normally and do not make personal attacks.


22 views0 comments