24newspk
پریکٹس کے دوران 200چھکے لگانے کی کوشش کرتا ہوں، آصف علی نے ہارڈ ہٹنگ کا راز بتا دیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی نے کہا ہے کہ جارح مزاج کرکٹر بننے میں کافی پاپڑ بیلنے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پریکٹس کے دوران رینج ہٹنگ کرتے ہیں، ایک سیشن باؤلنگ مشین، دوسرا سپن اور فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کرتے ہیں جس میں وہ کم سے کم 200 چھکے لگانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس پریکٹس سے انہیں میچ میں 4 سے 5 چھکے لگانے میں مدد ملتی ہے۔
کرکٹر آصف علی نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلنا چاہتے تھے لیکن انہیں موقع نہیں مل سکا تاہم اب ان کی نظریں خاص طور پر ایشیاء کپ، انگلینڈ سیریز اور پھر آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر مرکوز ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کنڈیشنگ کیمپ میں بھر پور ٹریننگ کر رہے ہیں اور ڈومیسٹک سیزن کا ابھِی آغاز نہیں ہوا اور کاؤنٹی کرکٹ میں معاہدہ بھی نہیں طے پا سکا لیکن اپنی محنت اور پریکٹس جاری رکھیں گے تاہم سیلیکٹرز کی مرضی ہے کہ وہ کس کھلاڑی کو کھلاتے ہیں جو بھی کھیلے پاکستان کے لیے اچھا کرے۔
Web Desk (24 News PK) Pakistan cricket team player Asif Ali has said that it took a lot of hard work to become an aggressive cricketer.
He said he does range hitting during practice, one session with the bowling machine, another with spin and fast bowlers in which he tries to hit at least 200 sixes and this practice gives him 4-5 in a match. It helps to hit sixes.
Cricketer Asif Ali said that he wanted to play the one-day series against the West Indies but he did not get the chance, but now his eyes are focused on the Asia Cup, England series and then the T20 World Cup scheduled in Australia. He said that he is training hard in the conditioning camp and the domestic season has not yet started and the contract in county cricket has not been finalized but he will continue his hard work and practice, but the selectors have the will of the player they feed. Whoever plays should do well for Pakistan.