top of page
  • Writer's picture24newspk

پشاور زلمی کے محمد عمر نے اپنے پہلے ہی میچ میں ہی اپنی بولنگ سے سب کو حیران کر دیا



ویب ٰڈیسک(24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے کانٹے دار مقابلے جاری ہیں ،گیارویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔کراچی کنگز کی مسلسل چوتھی شکست ہے۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے ۔پشاور زلمی کی طرف سے شعیب ملک 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ان کے علاوہ زسزئی 41،بین کٹنگ 24 اور کامران اکمل نے 21 رنز بناسکے۔کراچی کنگز کی طرف سے عبیدآصف 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامریامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔



کراچی کنگز نے مقرر ہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم نے 90 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے۔ان کے علاوہ کوئی بلے باز بڑٰ اننگز کھیل نہیں سکا۔کوکبین 31،عامریامین 20 اور محمد نبی 10 رنز بنا سکے۔ پشاور زلمی کی طرف سے محمد عمر نے بہترین بولنگ کی ا4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دہا۔محمد عمر نے عامر یامین کو ایسی ڈلیوری کرائی کہ اتنی خطرناک تھی کہ سب حیران رہ گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔عامر یامین کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ پشاور زلمی کی جیت یقینی ہو گئی تھی۔ان کے علاوہ شعیب ملک ،عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شعیب ملک کو بہترین اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔





443 views0 comments
bottom of page