top of page
  • Writer's picture24newspk

پلیئر آف دی میچ قرار پانے والے احسان اللہ بات کر تے کرتے اچانک جذباتی ہو گئے


ملتان (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں،پی ایس ایل ایٹ کے ایک اور میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ملتان سلطانز نے اپنی شاندار باؤلنگ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ملتان سلطانز کے نوجوان فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے اپنی تیز رفتار بولنگ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کو ڈھیر کیا۔ پلیئر آف دی میچ قرار پانے والے کھلاڑی احسان اللہ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے ۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے احسان اللہ نے کہا کہ آج کی پرفارمنس کا کریڈٹ رضوان بھائی کو جاتا ہے ، یہ بات کرتے کرتے احسان اللہ جذباتی ہو گئے اور پورا جملہ مکمل کیے بغیر رک گئے پھر کچھ دیر خاموش رہ کر احسان اللہ نے اپنے آپ کو سنبھا لا اور اپنی گفتگو دوبار شروع کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اپنے پلان کے مطابق باولنگ کی جو کوچز نے بتا یا تھا اسی پلان پر عمل کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلیئر آ ف دی میچ کا ایوارڈ اپنے ماں باپ کے نام کرنا چاہتا ہوں ۔

11 views0 comments
bottom of page