• 24News pk

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں مقامی حکومتوں کا نیا نظام گیم چینجر ہو گا، چوہدری فواد حسین


اسلام آباد۔4فروری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏وزیر اعظم نے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں جس نئے مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دی ہے وہ گیم چینجر ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ ان کے سارے کیس ختم ہوں۔جمعرات کو اپنے ٹویٹس میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے پنجاب اورخیبر پختون خوا میں جس نئے مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دی ہے وہ گیم چینجر ہے۔پورے ضلع کا منتخب چئرمین،میئر تمام مقامی انتظامی معاملات کا ذمہ دار ہو گا۔اس نظام سے نئے صوبے بنانے کی ضرورت عملاً ختم ہو جاتی ہے۔اس سال اس نئے نظام کے تحت براہ راست الیکشن ہوں گے۔ فواد چوہدری نےاحسن اقبال کو ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏آپ لوگوں کی ساری دلچسپی یہ ہے کہ ہمارے کیس ختم ہوں وہ یہ اسمبلی کرے گی نہیں،لہ‍ذا آپ لوگوں نے فیصلہ کیا کہ اسمبلی نہ چلنے دو۔انہوں نے کہا کہ پالیسی اور کارکردگی آپ کا مسئلہ ہی نہیں نہ ہی آپ کوئ سنجیدہ اپوزیشن ہیں۔

2 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved