24newspk
پنجاب کی نگران کابینہ میں کرکٹر وہاب ریاض کا بھی نام شامل ، انتہائی حیران کن خبر آگئی

ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض پنجاب کی نگران حکومت کی کابینہ کا حصہ بن گئے۔
پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد نگران سیٹ اپ میں میں 11 نگران وزرا کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں سے 8 نگران وزرا نے حلف اٹھالیا ان سے نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں سے ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔دو نامزد ارکان تمکنت کریم اور نسیم صادق نے بطور نگران وزیر حلف اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے حلف نہیں اٹھا سکے۔وہاب ریاض بنگلادیش پریمیر لیگ کھلینے بنگلادیش گئے ہیں، وہ کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کر رہے ہیں.