top of page
  • Writer's picture24newspk

پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل


کوئٹہ(24 نیوز پی کے) افتخار احمد نے کوئٹہ میں چھکوں کی برسات کر دی،چھ گیندوں پر چھ چھکے لگا ئے۔

پی ایس ایل سیزن8 سے پہلے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان بگٹی کرکٹ گراؤنڈ کوئٹہ میں کھیلا گیا۔پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،مقررہ 20 اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے 94 رنز بنائے ۔افتخار احمد نے وہاب ریاض جو پنجاب کے نگران وزیر کھیل بھی ہیں ان کو چھ گیندوں پر چھ چھکے لگائے۔

افتخار احمد نے 19 ویں اوور میں وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ ’’افتی مینیا‘‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔پشاور زلمی کی طرف سے محمد حارث نے 53 رنز بنائے ان کے علاوہ شاہد خان آفریدی 25 اور بابر اعظم 23 رنز بناسکے۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے مڈل آرڈر بلےباز افتخار احمد کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کردی ہے۔



21 views0 comments
bottom of page