top of page
  • 24newspk

پنڈی ٹیسٹ میں تاریخی دن، پہلے ہی روز چار سنچریاں! انگلینڈ نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا


24نیوز پی کے:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔میچ کے پہلے دن ہی مہمان ٹیم نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ مہمان ٹیم نے پہلے ہی دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بورڈ پر سجادیے۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ کی اس اننگز میں چار کھلاڑیوں نے سنچری داغ دی۔


کرکٹ ماہرین کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم کے چار کھلاڑیوں نے پہلے ہی دن سنچریاں بنائیں۔ انگلینڈ کی جانب سے زیک کراؤلے، بین ڈکیٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک نے 100 کا ہندسہ عبور کیا۔ خیال رہے کہ انگلینڈ ٹیم ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن 500 رنز بنانے والی واحد ٹیم بھی بن گئی۔پاکستان کی طرف سے زاہد محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


24News PK: In the first test played between Pakistan and England at the Rawalpindi Cricket Stadium, England cricket team captain Ben Stokes won the toss and decided to bat first. On the first day of the match, the visiting team made a mountain of runs. . The visiting team scored 506 runs on the first day for the loss of 4 wickets. The interesting thing here is that four players scored a century in this innings of England.


According to cricket experts, this is the first time in the history of Test cricket that four players of a team scored centuries on the first day. Zak Crowley, Ben Duckett, Ollie Pope and Harry Brooke crossed the 100 runs for England. It should be noted that the England team also became the only team to score 500 runs on the first day of the Test match. From Pakistan, Zahid Mehmood took two wickets while Muhammad Ali and Haris Rauf took one wicket each.

10 views0 comments
bottom of page