• 24newspk

پہلا ٹیسٹ: عبد اللہ شفیق تاریخی رن چیز کے ہیرو بن گئے! پاکستان کو ایک اور ورلڈ کلاس کھلاڑی مل گیا


گال(24 نیوز پی کے) پاکستان نے سری لنکا کے درمیان کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کامیابی حاصل کر لی ہے۔

سری لنکا کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم 222 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،سری لنکا کی طرف سے چندی مل نے76 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے چار اور حسن علی اور یاسر شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستا ن اپنی پہلی اننگز میں 218 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی،پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے مشکل حالات میں ایک شاندار اننگز کھیلی اور سنچری اسکور کی انہوں نے 119 رنز بنائے جس میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔بابر اعظم کی اننگز میں آخری نمبر پر کھیلنے والے کھلاڑی نسیم شاہ نے اہم کردار ادا کیا ۔نسیم شاہ نے 52 گیندوں پر 5 رنز بنائے لیکن دوسری طرف سے وکٹ بچا تے رہے اور بابر اعظم کو کھیلنے کا موقع دیتے رہے ۔ سری لنکا کی طرف سے پربھات جے سوریا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔


سری لنکا نے دوسری اننگز میں 4 رنز کی برتری سے آغاز کیا ،سری لنکا نے دوسری اننگز میں 337 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔سری لنکا کی طرف سے ایک مرتبہ پھر چندی مل نے عمد ہ اننگز کھیلی بدقسمتی سے سنچری اسکور نہیں کر سکے اور 94 رنز بناکر آؤت ہو گئے ۔ان کے علاوہ مینڈس نے 76،فرنینڈو نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسر شاہ نے تین اور حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کو جیتے کے لئے 341 رنز کا حدف ملا جو پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر پور ا کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے عبداللہ شفیق نے160 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور پاکستان کو میچ جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا،ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 55 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ محمد رضوان 40،امام الحق نے 35 رنز بنائے۔

بابر اعظم کو پلیئرآف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


Galle (24 News PK) Pakistan has won the two-match series 0-1 after defeating Sri Lanka by 4 wickets in the first Test match.

Sri Lanka won the toss and decided to bat first. In the first innings, the Sri Lankan team was bowled out for 222 runs. Sri Lanka's Chandi Mil played an innings of 76 runs. Pakistan's Shaheen Shah Afridi scored four more. Hasan Ali and Yasir Shah took two wickets while Mohammad Nawaz and Naseem Shah took one wicket each.


Pakistan were bowled out for 218 runs in their first innings, Pakistan's Babar Azam played a brilliant innings in difficult conditions and scored a century score of 119 runs which included 11 fours and 2 sixes. Babar Azam's innings Naseem Shah, who played the last number, played an important role. Naseem Shah scored 5 runs in 52 balls but kept saving the wicket from the other side and giving Babar Azam a chance to play. Prabhat Jayasuriya took five wickets for Sri Lanka.

Sri Lanka started with a lead of 4 runs in the second innings, Sri Lanka scored 337 runs in the second innings and the whole team was out. Chandimal once again played a brilliant innings from Sri Lanka, but unfortunately he did not score a century. could do and got out after scoring 94 runs. Apart from them, Mendes scored 76 runs and Fernando played an innings of 64 runs. From Pakistan, Muhammad Nawaz took five wickets while Yasir Shah took three wickets and Hasan Ali and Naseem Shah took one each. Got the wicket.



Pakistan got a target of 341 runs to win which Pakistan achieved with the loss of 6 players. From Pakistan, Abdullah Shafiq played a brilliant innings of 160 runs and played an important role in winning the match for Pakistan, his innings included a six and 6 fours. Pakistan cricket team captain Babar Azam played a responsible innings and scored 55 runs. Make Apart from them, Mohammad Rizwan scored 40 runs, Imamul Haq scored 35 runs.

Babar Azam was given the player of the match award.


40 views0 comments