top of page
  • Writer's picture24newspk

پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی


24 نیوز پی کے: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر288 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیرل مچل نے115 گیندوں پر113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ،ان کے علاوہ ول ینگ نے78 گیندوں پر 86 رنز بنائے ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کرواتے ہوئے 10اوورز میں 29 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں انہوں نے دو میڈن اوور بھی کروائے۔ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔


پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان 114 گیندوں پر 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ان کے علاوہ امام الحق 60 اور کپتان بابر اعظم 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملن نے 2 جبکہ پلیئر ٹِکنر، اِیش سودی اور روندرا رچن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔فخر زمان کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔



13 views0 comments
bottom of page