• 24newspk

پہلا ٹیسٹ، مصباح الحق اور یونس خان نے بیٹنگ کیلئے آنے سے قبل کیا ہدایت دی تھی ؟


ماﺅنٹ مانگونئی(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان اور ہیڈ کوچ یونس خان نے بیٹنگ کیلئے آنے کے لئےقومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی کو کیا بتا یا ؟عابد علی نے بتا دیا کہ دونوں نے کہا کہ نئی گیند کو کو محتاط انداز میں کھیلنے کا پلان کامیاب رہا۔


مانگونئی ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم کے اوپنر بلے بلے باز عابد علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بیٹنگ کوچ یونس خان جانب سے یہی ہدایت کی گئی تھی کہ نئی گیند کو محتاط انداز میں کھیلنا اور ان کی ہدایت پر کھیلتے ہوئے وکٹ بچائے رکھنی ہے، بال سیم ہورہی تھی، کنڈیشنز آسان نہیں تھیں لیکن پہلا گھنٹہ اپنے پلان کے مطابق بڑے تحمل سے کھیلے۔

عابد علی نے کہا کہ بدقسمتی سے شان مسعود لیگ سٹمپ سے باہر جاتی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، میں مزاحمت کرنے میں کامیاب رہا، میچ میں شراکتیں قائم کرتے ہوئے بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔عابد علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بولرز نے ٹیم پلان کے مطابق اچھی بولنگ کی لیکن بدقسمتی سے مواقع تو ملے لیکن ہم ان سے فائدہ نہ اٹھاسکے، ہم نےکئی کیچز ڈراپ کیےاور کئی گیندیں فیلڈرز سے آگے بھی گرتی رہیں، بہرحال اب چیلنج یہ ہے کہ کریز پر زیادہ سے زیادہ قیام کرتے ہوئے مجموعہ حاصل کیا جائے۔

63 views0 comments