top of page
  • Writer's picture24newspk

پہلا ٹی 20 میچ کب کھیلا گیا؟ کس کی کیا کارکردگی رہی ؟جانئیے

Updated: Apr 24


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا پہلا میچ کب کھیلا گیا؟اب تک کتنے میچ کھیلے جا چکے ہیں ،کس کھلاڑی نے زیادہ اسکور کیا اور کس کھلاڑی نے زیادہ وکٹیں حاصل کیں؟


سب سے پہلے آپ کو بتائیں کہ ٹی 20 کرکٹ کا پہلا انٹرنیشنل میچ 17 فبروری 2005 کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا گیا جو آسٹریلیا نے 44 رنز سے جیتا تھا ۔آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ وہ پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے پہلی نصف سنچری اسکور کی تھی ۔ٹی 20 انٹرنیشنل میں پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایڈم گلکرسٹ تھے اور پہلی وکٹ لینے والے باؤلر نیوزی لینڈ کے کیل ملز تھے۔آسٹریلیا وہ پہلی ٹیم ہے جنہوں نے پہلے میچ میں ہی ڈبل سنچری اسکور کیے تھے انہوں نے 214 رنز بنائے تھے۔ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز افغانستان نے بنایا ہے ان کا 20 اوورز میں 278 رنز ہے افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف 2019 میں بنایا تھا۔کم سے کم ترین اسکور ترکی کا ہےان کی پوری ٹیم 21رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی انہوں نے چیک ری پبلک کے خلاف بنائے تھے۔اب بات کرتے ہیں کس ٹیم نے بڑے مارجن سے میچ جیتا ؟چیک ری پبلک نے ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے بڑے مارجن سے میچ جیتا انہوں نے ترکی کے خلاف 257 رنز سے میچ جیتا۔ سب سے زیادہ میچز پاکستان نے کھیلے اور جیتے ہیں ۔پاکستان نے اب تک 190 میچ کھیلے اور 117 میچ جیتے جبکہ 65 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


بیٹنگ ریکارڈ


ٹی 20 انٹرنیشنل میں اب تک 11 جولائی 2022 تک سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بھارت کے روہت شرما ہیں انہوں نے 128 میچوں میں 3379 رنز بنائے ہیں جس میں 4 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں شامل ہیں۔اب بات کرتے ہیں کہ ٹی 20 کرکٹ میں پہلی سنچری کس نے لگائی ؟ پہلی سنچری بنانے والے کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے کر س گیل ہیں انہوں نے 2007 کے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اسکور کی۔ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر اور بھارت کے روہت شرما نے 35 /35 گیندوں پر پر بنائی ہے۔سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے کھلاڑی روہت شرما ہیں انہوں نے اب تک 4 سنچریاں اسکور کی ہیں ۔




اب تک ٹی 20 انٹرنیشنل میں 90 سنچریاں بنی ہیں ۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اننگز میں سب سے زیاد ہ اسکور آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا ہے انہوں نے زمبابوے کے خلاف 172 رنز کی اننگز کھیلی۔ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے افغانستان نے مارے ہیں انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف مارے تھے۔ایک میچ میں سب زیادہ چھکے ویسٹ انڈیز اور انڈیا کے میچ میں 32 چھکے لگے جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے میچ میں بھی 32 چھکے لگے تھے۔ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی افغانستان کے حضرت اللہ زسائی ہیں انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف 16 چھکے لگائے تھے۔ایک اوور میں سب سے زیادہ چھکے یوراج سنگھ اور کیرن پولارڈ نے 6/6 چھکے لگائے ہیں ۔ایک میچ میں سب سے زیادہ چوکے آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے زمبابوے کے خلاف لگائے تھے۔



باؤلنگ ریکارڈ


ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب ست زیادہ وکٹیں بنگلادیش کے باؤلر شکیب الحسن کی ہیں انہوں نے 94 میچ کھیل کر 121 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 111 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، افغانستان کے راشد خان 109,سرلی لنکا کے لیستھ ملنگا نے 107 لی ہیں ۔ٹی 20 انٹرنیشنل میں پہلی ہیٹرک کرنے والے کھلاڑی آسٹریلیا کے بریٹ لی نے کی تھی انہوں نے 2007 میں بنگلادیش کے خلاف بنائی تھی۔اب تک ٹی 20 انٹرنیشنل میں 21 دفعہ باؤلرز نے ہیٹرک کی ہے۔ ایک میچ میں بہترین باؤلنگ نائجیریا کے پیٹر آہو کی ہے انہوں نے 6/5 بہترین باؤلنگ ہے۔ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز سری لنکا کے باؤلر کسون رجیتھا کو پڑے ان کو چار اوورز میں 75 رنز پڑے۔


532 views0 comments
bottom of page