• 24newspk

“ پہلی بال سے یقین تھا کہ اگر۔۔۔” پاکستان کی ٹیم پر بھاری پڑنے والے پاکستانی سکندر رضا کا جیت کے بعد


24نیوز پی کے: زمبابوے کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان جیسی ٹیم کو ہرانا بہترین جیت ہے۔ پرتھ میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکندر رضا کا کہنا تھا کہ پہلی بال سے یقین تھا کہ اگر فیلڈنگ اچھی کی تو جیتیں گے۔ سکندر رضا نے کہا کہ آج کی جیت کے بعد گروپ کافی اوپن ہوگیا ہے، ابھی سیمی فائنل کا نہیں سوچ رہے۔

زمبابوین آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاکستان جیسی ٹیم کو ہرانا بہترین جیت ہے، اپنی کارکردگی پر بس الحمداللّٰہ ہی کہوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز میچ کے بارے میں سوچتا رہا تھا، رکی پونٹنگ کی تعریف نے حوصلہ افزائی کی۔ سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ہم پر ذمہ داری ہے کہ زمبابوے میں کرکٹرز کو متاثر کریں۔


8 views0 comments