top of page
  • Writer's picture24newspk

”پہلی سیریز کے دوران کئی گھنٹے واش روم میں روتا رہا“امام الحق کا بڑا انکشاف

Updated: Jul 31, 2020



لاہور(کرکٹ نیوز پی کے )پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز کھلاڑی امام الحق نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا توانہوں نے ا انکشاف کیا ہے کہ جب وہ پہلی سیریز کھیلنے جار ہے تھے تو وہ گھنٹوں واش میں بیٹھ کر روتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اوپنر بلے باز امام الحق نے انکشاف کیا کہ جب وہ پہلے سیریز کھیل رہے تھے تو مجھے پہلے ہی طعنے ملنے شروع ہو گئے تھے کہ یہ انضمام الحق کا بھتیجہ ہے اور سوشل میڈیا پر بڑی تنقید کا سامنا تھا اور میں اس دن کھنٹوں واش روم میں بیٹھ کر رویا تھا۔ امام الحق نے کہا کہ کہ میں نے فون بند کر دیا تھا اور یہ ہی سوچ سوچ کہ پریشان تھا کہ ابھی تو میں میچ بھی نہیں کھیلا اور لوگ اتنی باتیں کر رہے ہیں انضمام الحق کا رشتہ دار ہونے کا طعنے دے رہے ہیں اور اگر میں کارکردگی نہ دکھا سکا تو پھر کیا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں کرکٹر امام الحق نے کہا کہ ٹیم میں بابراعظم کے سوا کوئی دوست نہیں تھا،اور بابر اعظم کی ساری توجہ اپنی کرکٹ پر تھی اس وجہ سے میں ان بات ہی نہیں کر پاتا تھا مجھ پر دباؤ تھا کہ میں ٹھیک سے کھانا نہیں کھا پاتا تھا اور سب سے الگ ہو کر کھانا کھاتا تھا ایک خوف سا تھا کہ ایک موقع ملا ہے اگر اس میں بھی ناکام ہو گیا تو سمجھو کیریئر ختم ہو جائے گا لوگ پہلے ہی عجیب عجیب باتیں کر رہیں ہیں ۔ پہلے دونوں ون ڈے میچز میں احمد شہزاد کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، ابوظہبی میں مجھے آزمانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن پاکستان ٹیم کے اس وقت کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مجھے رات کو بتانے سے گریز کیا تاکہ میں میں دباؤ میں نہ آجاؤں تاہم اللہ کا شکر ہے کہ میں اگلے دن میچ میں اچھا پرفارم کیا۔

22 views0 comments
bottom of page