24newspk
پہلے شکر کا سجدہ کرو ۔۔ سرفراز احمد کی نسیم شاہ کونصیحت کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی میچ میں نسیم شاہ نے 5 وکٹیں حاصل کی تھی اور کراچی کنگز کو 113 رنز تک محدود کر دیا تھا۔نسیم شاہ نے جب پانچ وکٹٰیں حاصل کیں تو کپتان سرفراز احمد نے ان کو سجدہ کرنے کا کہا ان کی وہ ویڈیو وائرل ہو گئی ۔
نسیم شاہ نے 3.3 اوورز میں پانچ وکٹیں حاصل کی جس کے بع وہ سرفراز سے ملنے جا رہا تھا تو انہوں نے کہا کہ پہلے شکر کا سجدہ کرو پھر انہوں نے سجدہ کیا اور اللہ کا شکر ادا کیا۔