24newspk
پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل وقار یونس کے فاسٹ باﺅلرز کو قیمتی مشورے

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ پر موجود ہے 26 دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے پریکٹس سیشن جاری ہے ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے باﺅلرز کو باؤلنگ پریکٹس کروائی اور مشورے دئیے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے بھرپور تیاری جاری ہے۔قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرز کو باؤلنگ کروائی اور ان کو مشورے دیے۔وقار یونس نے وہاب ریاض کو مشورہ دیے اور ان کو کہا کہ پورا رن اپ کر کے باؤلنگ کروانے کا مشورہ دیا۔
وقار یونس نے باؤلرز کی اچھی باؤلنگ کروانے پر شاباش بھی دی ۔وقار یونس نے موسیٰ خان کو بھی پریکٹس کے دوران مفید مشورے دیے انہوں نے موسیٰ خان کو باؤلنگ کرواتے وقت باڈی کو بند رکھ کر باؤلنگ کروانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسا کرنے سے جسم پر تھوڑا زور لگے گا لیکن بعد میں اس چیز کی عادت ہو جائے گی،وقار یونس نے باؤلرز کو کہا کہ اپنے اندر خود اعتماد پیدا کریں مضوبوط بنیں تو کامیابی ملے گی۔