• 24newspk

پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی ایسی ڈلیوری جس نے لیجنڈری سپنر شین وارن کی یاد تازہ کر دی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے شین وارن کی بال آف سنچری کی یاد تازہ کردی۔

گال ٹیسٹ میں کم بیک کرنے والے لیگ اسپنر نے پچ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی گھومتی گیندیں کرائیں، پاکستانی بولرز کے سامنے دیوار بنے رہنے والے کوشل مینڈس کو یاسر شاہ کی ایک گیند لیگ سے باہر پڑنے کے بعد اتنی اسپن ہوئی کہ آف اسٹمپ اڑاگئی،دنیا کا کوئی بھی بیٹر ہوتا شاید اسے سمجھنے میں ناکام رہتا۔

کوشل مینڈس نے کرکٹ کی کتاب کے مطابق تکنیکی طور پر گیند کو کھیلنے میں کوئی غلطی نہیں کی مگر ٹرن نے لاجواب کردیا،مبصرین اس گیند کا موازنہ شین وارن کی بال آف سنچری سے کرتے رہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر بھی صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے یاسر شاہ کی صلاحیتوں کو سراہا۔پاکستان کی پہلے ٹیسٹ میچ میں مضبوط پوزیشن ہو گئی ہے۔عبداللہ شفیق اورآغا سلمان بیٹنگ کر رہے ہیں تھوڑی دیر پہلے تک پاکستان نےچار کھلاڑوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے اور جیتنے کے لئے 55 رنز درکار ہیں۔


یاد رہے کہ 4جون 1993میں شین وارن نے مائیک گیٹنگ کو جس گیند پر آئوٹ کیا اسے ’’بال آف سنچری‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ شین وارن نے آسٹریلیا کے لئے انٹر نیشنل کرکٹ میں 1001 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے ٹیسٹ میں 145 میچز میں 708 وکٹیں جبکہ ون ڈے میں 194 میچ کھیلے اور 293 وکٹیں حاصل کیں۔ شین وارن 4مارچ 2022 کو52 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Web Desk (24 News PK) Pakistan cricket team's leg-spinner Yasir Shah recalled Shane Warne's ball of century.

The leg-spinner, who made a comeback in the Galle Test, took full advantage of the pitch and delivered several spinning balls. Kaushal Mendes, who was a wall in front of the Pakistani bowlers, got so much spin after a ball from Yasir Shah fell out of leg that it flew off-stump. Any better person in the world would probably fail to understand this.

According to the book of cricket, Kaushal Mendes technically did not make any mistakes in playing the ball but the turn was fantastic, observers compared this ball with Shane Warne's ball of century. He appreciated the skills of Yasir Shah by making interesting comments. Pakistan has a strong position in the first Test match. Abdullah Shafiq and Agha Salman are batting. Until recently, Pakistan scored 287 runs for the loss of four players and 55 to win. Runs required..

It should be remembered that on June 4, 1993, the ball on which Shane Warne dismissed Mike Gatting was called the "ball of the century". Shane Warne took 1001 wickets in international cricket for Australia. He took 708 wickets in 145 matches in Tests and played 194 matches in ODIs and took 293 wickets. Shane Warne died on March 4, 2022 at the age of 52.




69 views0 comments