top of page
  • Writer's picture24newspk

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف پاکستانی بلے بازوں کا لاٹھی چارج! نیا ریکارڈ بن گیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ کھیلا گیا، پاکستان نے 232 رنز کا بڑا حدف دے کر اپنا پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے ۔پاکستان کا ٹی 20 فارمیٹ میں یہ سب سے بڑا سکور ہے ۔


پاکستا ن نے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کے خلاف 232 رنز کا بڑا حدف دیا تو جواب میں انگلینڈ 20ویں اوور میں 201 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی طرف بابر اعظم نے 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 8 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ان کے علاوہ محمد رضوان نے 63 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 8 چوکے شامل تھے دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 150 رنز کی بہترین آغاز دیا۔اس کے بعد میں آنے والے کھلاڑیوں نے بھی چھکے چوکوں کی برسات کر دی۔

پاکستان نے آج انگلینڈ کے خلاف 232 رنز بنائے،اس سے قبل پاکستان کا ٹی 20 فارمیٹ میں زیادہ سے زیادہ سکور 205 تھا جو پاکستان نے تین سال قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا تھا۔ ریکارڈ سکور بنانے میں آج جہاں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار آغاز فراہم کیا،وہی صہیب مقصود، محمد حفیظ اور فخر زمان کی جارحانہ بیٹنگ نے مرکزی کردار ادا کیا۔



96 views0 comments
bottom of page