top of page
  • Writer's picture24newspk

پی ایس ایل ایٹ :پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد2رنز سے شکست دے دی


کراچی(24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔پی ایس ایل ایٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز شکست دے دی۔


نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل ایٹ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی طرف سے ٹام کوہلر نے50 گیندوں پر 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے،کپتان بابر اعظم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔کراچی کنگز کی طرف سے میر حمزہ،عمران طاہر،بین کٹنگ اور اینڈریو ٹائی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


کراچی کنگز نے200 کے حدف کے تعاقب میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی طرف سے کپتان عماد وسیم نے80 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو بدقسمتی سے اپنی ٹیم کو فتح نہیں دلواسکے ان کی اننگز میں چار چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ شعیب ملک نے 52 رنز بنائے ان کی اننگز میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔پشاور زلمی کی طرف سے جیمز نیشم اور وہاب ریاض نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔


9 views0 comments
bottom of page