top of page
  • Writer's picture24newspk

پی ایس ایل، دوسرے مرحلے کے لیے ٹیمیں آج سے لاہور میں ڈیرے ڈالیں گی



ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پہلے مرحلے میں آج کراچی میں آخری میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹیموں کی پیر کو لاہور آمد ہو گئی۔


پی ایس ایل کی ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج لاہور پہنچیں گی ۔لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج کراچی میں میچ کھیل رہی ہیں وہ کل روانہ ہون گی۔ٹیمیں این ایچ پی سی اور ایل سی سی اے گراونڈ میں ٹریننگ کریں گی جب کہ پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہو گا۔

19 views0 comments
bottom of page