24newspk
پی ایس ایل دیوانوں کیلئے بڑی خوشخبری،این سی او سی کا بڑا فیصلہ

لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان س پر لیگ سیون سیون کے دوسرے کے میچ لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں ، شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے ،این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 100 فیصد تماشائی میچ گراؤنڈ میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔
این سی او سی نے پی ایس ایل شروع ہونے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ 25 فیصد ویکسی نیٹڈ افراد گراؤنڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکتے ہیں پہلے مرحلے میں کراچی میں میچز ہوئے جس کے بعد این سی او سی نے اجلاس میں دوبارہ فیصلہ کیا تھا کہ 12 سے 15 فروری تک 50فیصد افراد کولاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی اجازت تھی اور16 فروری آج سے 100 فیصد افراد جن کی ویکسین نیشن ہوئی ہو وہ میچ دیکھ سکتے ہیں
پی ایس ایل کے لئے سپیشل روٹس شائقینِ کرکٹ کی آسانی کے لیے چلائےجارہے ہیں، سپیشل روٹس ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور نجی کمپنی کے ساتھ مل کر چلائے جارہے ہیں