• 24newspk

پی ایس ایل سیزن 6 کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کا نئے ہیڈ کوچ کا انتخاب


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹد نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لئے مصباح الحق کے بعد نئے ہیڈ کوچ کا انتخاب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے لئے فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لئے نئے ہیڈ کوچ کا انتخاب کر لیا ہے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان این بوتھا کو نیا ہیڈ کوچ منتخب کر لیا ہے۔


نئے ہیڈ کعچ این بوتھا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں واپسی پر بہت خوشی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پی ایس ایل کے پہلے اسلام آباد یونائیٹد کی وجہ سے ہی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنا تھا جس کے بعد دنیا کے مختلف لیگز میں زمہ داریاں سنبھالتا رہا ،میری پوری کوشش ہوگی کہ اپنے تجربے سےاسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے اگلا ایڈیشن یادگار بنا سکوں۔

اس کے بعد ناصرف پی ایس ایل میں بلکہ دنیا بھر کی لیگز میں مختلف ذمہ داریاں نبھاتا رہا۔ میرا مشن اپنے تمام تر تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے آئندہ ایڈیشن کو یادگار بنانا ہے۔


اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے کہ این بوتھا 2017ءمیں بھی ہماری ٹیم کا حصہ تھے وہ ٹی 20 کرکٹ کا بہت زیادہ تجربہ رکھتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ فرنچائز کے مقاصد کے حصول کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔


39 views0 comments