top of page
  • Writer's picture24newspk

پی ایس ایل سیزن 8 کے اپنے پہلے ہی میچ میں دھواں دار بیٹنگ کے بعد محمد اعظم کا بیان سامنے آگیا


ملتان (24 نیوز پی کے)پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل ایٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ،جبکہ کراچی کنگز مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی کنگز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز اعظم خان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 28گیندوں پر 44رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم ادا کیا ۔


اعظم خان کی اپنی ٹیم کی جیت کے بعد بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اچھا آغاز تھا ، میں نے بنگلہ دیش پرئمیرلیگ میں اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا اس لیے پی ایس ایل میں پازیٹو موومینٹم کے ساتھ آیا ہوں ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز اعظم خان نے مزید کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں میری ذمہ داری کافی مشکل ہے مجھے مختلف پوزیشن پر اپنا کردار ادا کرنا ہے لیکن مجھے اپنے رول کا پتہ ہے جس کے مطابق گیم پلان کرتا ہوں۔

30 views0 comments
bottom of page