top of page
  • Writer's picture24newspk

پی ایس ایل سیون کے میچ میں انوکھا ریکارڈ قائم


کراچی (24نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن 7 پہلے مرحلے میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہیں۔پی ایس ایل سیون کے بارہویں میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ہوا اس میچ میں انوکھا ریکارڈ قائم ہوگیا، پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی اننگ میں دو بولرز 4 ، 4 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔


اسلام آباد یونائتڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے ۔لاہور قلندرز کی طرف سے عبداللہ شفیق نے 44 رنز بنائے ان کے علاوہ فخر زمان 38،ہیری بروک 37،ڈیوڈ ویسے نے 20 رنز بنا ئے۔اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے شاداب خان اور وقاص مقصود نے چار چار وکٹیں حاصل کیں ۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی دفعہ جبکہ ڈومیسٹک ٹی20 میں اس سے قبل 3 میچز میں یہ کارنامہ یو چکا ہے جہاں دو باؤلرز نے ایک میچ میں چار چار وکٹیں حاصل کیں۔

536 views0 comments
bottom of page