top of page
  • Writer's picture24newspk

پی ایس ایل عماد وسیم اور محمد عامر کے لیے قومی ٹیم میں کم بیک کا بہترین آپشن ہے ، شاہد آفریدی


کراچی(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے فاسٹ باولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔


نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں محمد عامر اور عماد وسیم غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پلئینگ الیون میں واپسی کے امکانات بڑھا سکتے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ دونوں کھلاڑیوں کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کا بہترین آپشن ہے تاہم یہ انکی ذہنیت پر منحصر ہے کہ انہوں نے اہداف کیا مقرر کیے ہیں۔


چیف سلیکٹر ہارون رشید پہلے ہی محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی کے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ ان کے لئے دروازے کھلے ہیں پی ایس ایل میں اپنی پرفارمنس دکھائیں تو ٹیم میں واپسی ہو سکتی ہے۔

26 views0 comments
bottom of page