24newspk
پی ایس ایل فائیو ، ملتان سلطان اور لاہور قلندر کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو کا تیسرا کوالیفائر میچ آج لاہور قلندر اور ملطان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ میچ جیتنے والی ٹیم 17 نومبر کو کراچی کنگز کے ساتھ پی ایس ایل فائو کا فائنل کھیلے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایل فائیو کے تیسرے کوالیفائر میچ میں آج لاہور قلندر اور ملطان سلطان مدمقابل ہونگے۔جیتنے والی ٹیم 17 کو فائنل میں کراچی کنگز کے ساتھ مدمقابل ہوگی۔آج میچ دونوں ٹیموں کے لئے اہم ہے۔کل لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی جبکہ ملطان سلطان کو کراچی کے ہاتھوں سپراوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ملطان سلطان پہلے مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر تھی۔ اس لئے ٹاپ ٹو ٹیموں کو ایک اور موقع دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ملطان سلطان آج کا میچ کھیلے گا۔
لاہور قلندر نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی دفعہ یہاں تک پہہنچی ہے اس سے پہلے لاہور قلندر ہمیشہ پہلے مرحلے میں ہی تورنامنٹ سے باہر ہوجاتی تھی ان کے لئے اہم موقع ملا ہے کہ وہ پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر یں دوسری طرف ملطان سلطان نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا ہے اور کل کے میچ میں بھی کانٹے دار مقابلہ کیا ۔ان کے لئے بھی ایک اچھا موقع ہے کہ وہ آج کا میچ جیت کر فائنل میں پہہنچے اور فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لے۔