24newspk
پی ایس ایل فائیو کا فائنل آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا

کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا فائنل آج کراچی میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا فائنل آج کراچی میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں پہلی دفعہ فائنل کھیل رہی ہیں ۔کراچی کنگز نے ملطان سلطان کو ہرا کر فائنل میں پہنچا تھا اور لاہور قلندرز نے بھی پہلے پشاور زلمی اور پھر ملطان سلطان کو ہرا کر پہلی دفعہ پی ایس ایل کی تاریخ میں فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔
لاہور قلندرز کی بات کریں تو پاکستان سپر لیگ کے پچھلے چار سیزنوں میں ایونٹ سے سب سے پہلے باہر نکلے والی ٹیم تھی۔اس ایڈیشن میں بھی شروع کے میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر فتوحات کا سللسلہ شروع ہوا جو ابھی تک نہیں رکا، لاہور قلندرز کے شائقین پر امید ہیں کہ وہ اس دفعہ لاہور قلندرز پی ایس ایل کی ٹرافی اٹھائیں گے۔لاہور قلندرز کے پاس میچ ونرز کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں ان میں محمد حفیظ جو بہت اچھی فارم میں ہیں ان کے علاوہ بین ڈنک،فخر زمان،تمیم اقبال،ویز اور سمیت پٹیل جیسے کھلاڑی موجود ہیں ۔باؤلنگ کی بات کریں تو شاہیں شاہ آفریدی،حارث رؤف جیسے باؤلراز ہیں جنہوں لاہور قلندرز کو میچ جیتوائے ہیں ۔
کراچی کنگز پہلی دفعہ فائنل کھیل رہا ہے ان کے لئے سنہری موقع ہے میچ جیتنے کا۔کراچی کنگز ناک آؤٹ مرحلے تک تو بہت دفعہ پہنچ چکا ہے۔کراچی کنگز کی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں مضبوط ہیں ۔بیٹنگ میں بابر اعظم جیدے ورلڈ کلا س بلے باز شامل ہیں ان کے علاوہ ایلکس ہیلز،شرجیل خان،ڈیلپورٹ،افٹخار احمد،عماد وسیم جیسے آلراؤنڈر شامل ہیں ۔باؤلنگ میں محمد عامر کرس جارڈن لیم پلنکٹ جیسے باؤلرز شامل ہیں جو میچ کا کسی بھی وقت پانسہ پلٹ سکتے ہیں ۔