24newspk
پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری،شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ 2020 کے بقیہ میچ کرانے کا فیصلہ ہو گیا ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے بقیہ ملتوی ہونے والے میچز کی تاریخوں اور وینیو کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ فرنچائزرز سے طویل مشاورت کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ چار میچ جس میں تین پلے آف اور ایک فائنل ہوگا کروانے کا فیصلہ ہو گیا ہے اب بقیہ میچ نومبر میں کھیلے جائیں گے۔پلے آف میچز 14 نومبر اور 15 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
کورونا کے باعث سارے میچ بائیو سیکیور ببل میں کرائیں جائیں گے اور تمام میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کا کہنا تھا ملک میں کورونا کے کیسز کافی حد تک کم ہو گئے ہیں جس کی وجہ مقیہ میچ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ مارچ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل کے بقیہ میچ ملتوی ہو گئے تھے،کچھ میچ شائقین کے بغیر بھی کھیلے گئے تھے لیکن پھر کھلاڑیوں کی صحت اور مہمان کھلاڑیوں کو بھی واپس جانا تھا کیوں کہ پوری دنیا میں فلائٹیں بند کرنے کا فیصلہ ہو رہا تھا جس کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کو جانا پڑا تھا۔
پی ایس ایل کے بقیپ میچز کا سن کر شائقین کرکٹ خوش ہوگئے ہیں ۔پہلے یہ بھی تجویز دی گئی تھی کہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹیم کو چیمپئن قرار دیا جائے لیکن اس پر ملا جلا رجھان رہا اور سب بقیہ میچز کروانے پر زور دے رہے تھے۔