top of page
  • Writer's picture24newspk

پی ایس ایل، مسلسل شکستوں کے بعد کراچی کنگز کیلئے ایک اور بری خبر، عماد وسیم کو جرمانہ کر دیا گیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عماد وسیم پر جرمانہ عائد ۔

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں ۔کل پی ایس ایل کے کھیلے گئے 21ویں میچ میں کراچی کنگز کے آلراؤنڈر عماد وسیم کو پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بولنگ کے دوران عماد وسیم رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کرنے کے بعد نا مناسب ردعمل کرنے پر ان پر پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کے مرتکب پائے اور ان پر میچ کا فیصد جرمانہ عائد کیا گیا،آلراؤنڈر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی طرف سے عائد جرمانہ قبول کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیتڈ نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دی تھی۔ کراچی کنگز پی ایس ایل سیون میں ابھی تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی اور ٹورنامنٹ میں ٹاپ فور کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے


32 views0 comments
bottom of page