24newspk
پی ایس ایل ملتوی لیکن عماد وسیم کے لئے خوشخبری بھی آ گئی

اسلام آباد ( کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں کھلاڑیوں کے کورونا کیسز آنے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان ہنگامی ورچوئل اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کو فوری طور پر ملتوی جائے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے ملک واپس بھیجا جائے۔جہاں پی ایس ایل کی بری خبر نے شائقین کرکٹ کو مایوس کیا وہاں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے گھر ایک خوشی آئی ہے ان کے گھر ایک ننھی پری کی آمد ہوئی ہے اور عماد وسیم بیٹی کے باپ بن گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آلراؤنڈر اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی ننھی پری کی آنے کی خوشخبری سنائی ، انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ’ عنایہ عماد ‘ رکھا ہے ۔آپ کو بتاتے چلیں کہ 2019 اگست میں عماد وسیم اور برطانوی نزاد لڑکی ثانیہ اشفاق سے شادی ہوئی تھی۔نکاح کی تقریب اسلم آباد کی فیصل مسجد میں ہوئی تھی اور نکاح میں صرف قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نڑاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔